دنیا کی 6 بڑی کمپنیوں کا پیٹرول، ڈیزل والی کاروں کی پیداوار بند کرنے کا فیصلہ

دنیا کی 6 بڑی کمپنیوں کا پیٹرول، ڈیزل والی کاروں کی پیداوار بند کرنے کا فیصلہ

دنیا کی 6 بڑی آٹو مینیو فیکچرنگ کمپنیوں نے پیٹرول اور ڈیزل سے چلنے والی گاڑیوں کی پیداوار بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

 

کمپنیوں کی جانب سے ماحولیاتی آلودگی اور پوری دنیا میں بدلتی آب و ہوا کو مد نظر رکھتے ہوئے آئندہ ماحول دوست گاڑیاں بنانے پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔

 

رپورٹ کے مطابق دنیا کی 6 بڑی آٹو مینیو فیکچرنگ کمپنیوں نے ماحول دوست قدم اٹھاتے ہوئے 2040 تک پیٹرول اور ڈیزل پر چلنے والی کاروں کی پیداوار بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

 

گلاسگو میں جاری ماحولیاتی کانفرنس کے دوران گاڑیاں بنانے والی کمپنیوں نے یہ عہد کیا کہ وہ آب و ہوا کو آلودگی سے بچانے میں جو کردار ادا کرسکے وہ کرینگے۔

 

سوئیڈن کی والوو، امریکا کی فورڈ اور جنرل موٹرز، جرمنی کی مرسیڈیز بینز، چین کی بی وائی ڈی اور جیگوار لینڈ روور نے پیٹرول اور ڈیزل پر چلنے والی کاروں کی پیداوار بند کرنے کے معاہدے پر دستخط کر دئیے ہیں۔