چارسدہ،  پولیس  تھانہ پر حملے میں پولیس اہلکار جاں بحق

چارسدہ، پولیس تھانہ پر حملے میں پولیس اہلکار جاں بحق

چارسدہ : صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ کے پولیس اسٹیشن پر ہونے والے حملے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

 

پولیس حکام کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ دھماکہ تھانہ نستہ کے مین گیٹ پر ہوا ہے۔ 

 

دھماکے کے بعد دیگر تھانے سے پولیس کی بھاری نفری نستہ تھانے پہنچ گئی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کا تعین کرنا ابھی باقی ہے۔ 

 

دھماکے کے بعد لی گئی تصاویر میں پولیس سٹیشن کا ایک تباہ شدہ گیٹ اور منہدم ہونے والے سیوریج کے نالے کی طرح دکھائی دے رہا ہے۔