وینا ملک کا سابق شوہر کو 50 کروڑ روپے کا لیگل نوٹس
لاہور: اداکارہ وینا ملک نے اپنے سابق شوہر اسد خٹک کو 50 کروڑ روپے کا لیگل نوٹس بھیجوا دیا۔
ادکارہ وینا ملک نے اپنے وکیل تنویر کھوکھر ایڈووکیٹ کے وساطت سے نوٹس ارسال کیا ہے جس میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ اسد خٹک جان بوجھ کر وینا ملک کو بدنام کررہا ہے۔
لیگل نوٹس کے متن کے مطابق بچوں کو قانون کے مطابق پاکستان لایا گیا، اسد خٹک دبئی کی مقامی عدالت کا حکم نامہ غلط بیان کر رہا ہے۔
متن کے مطابق اسد خٹک مقامی عدالت کا مکمل آرڈر شوشل میڈیا سے شیئر کریں، ان کے بے بنیاد الزامات سے وینا ملک کی شہرت متاثر ہوئی ہے۔
وینا ملک کی جانب سے بھجوائے گئے لیگل نوٹس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ اسد خٹک 90 دنوں میں میڈیا اور شوشل میڈیا پر آ کر معافی مانگے، ایسا نہ کرنے کی صورت میں اسد خٹک کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا جائے گا۔
وینا ملک کا ریکارڈ ہے جس کے ساتھ رہی اس پر پیسوں کا الزام لگایا۔ اتنی امیر ہو تو پاکستان کا قرضہ اتاردو۔ تم ننگی ہو مجھے ننگا ہونے پر مجبور مت کرو۔ میڈیا اور دبئی عدالت میں میرا سامنا کرو۔ بچے اندھیرے میں پھینک کر خود عیاشی کرتی رہی#Justiceforasadkhattak
— Asad Khattak (@asadbashirr) November 24, 2020
وینا ملک کی جناب سے لیگل نوٹس کے ردعمل میں اسد خٹک نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر بیان یں کہا کہ وینا ملک کا ریکارڈ ہے جس کے ساتھ رہی اس پر پیسوں کا الزام لگایا۔ اتنی امیر ہو تو پاکستان کا قرضہ اتاردو۔ تم ننگی ہو مجھے ننگا ہونے پر مجبور مت کرو۔
وینا ملک کا ریکارڈ ہے جس کے ساتھ رہی اس پر پیسوں کا الزام لگایا۔ اتنی امیر ہو تو پاکستان کا قرضہ اتاردو۔ تم ننگی ہو مجھے ننگا ہونے پر مجبور مت کرو۔ میڈیا اور دبئی عدالت میں میرا سامنا کرو۔ بچے اندھیرے میں پھینک کر خود عیاشی کرتی رہی#Justiceforasadkhattak
— Asad Khattak (@asadbashirr) November 24, 2020
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں اسد خٹک نے بھی وینا ملک کو 50 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوایا تھا۔
اسد خٹک نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ بہت سوچا لیکن اب صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے، میری خاموشی کو بزدلی سمجھا گیا، مجھے اُمید ہے کہ ایک باپ کو انصاف ملے گا کیونکہ اللہ کے ہاں دیر ہے اندھیر نہیں۔