چارسدہ کچہری میں مخالفین کی فائرنگ ،پیشی پر آیا شخص جاں بحق

چارسدہ کچہری میں مخالفین کی فائرنگ ،پیشی پر آیا شخص جاں بحق

چار سدہ (این این آئی)چارسدہ کے جوڈیشل کمپلیکس کے اندر فائرنگ کے نتیجے میں تاریخ پیشی کیلئے آنے والا سائل موقع پر جاں بحق ہو گیا،پولیس نے دوملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔

 

چارسدہ کے جوڈیشل کمپلیکس کے اندر فائرنگ کے افسوس ناک واقعہ میں تاریخ پیشی کے لیے آنے والاسائل سیاف خان موقع پر جاںبحق ہو گیا۔واقعہ کے بعد پولیس نے دو ملزمان جلال اور نیاز علی کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا ۔ملزمان آپس میں سگے بھائی ہیں.

 

پولیس زرائع کے مطابق مقتول سیاف خان ایک مقدمہ میں پیشی کیلئے عدالت کے اخاطے میں موجود تھے کہ اس دوران ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کرکے ان کو قتل کر دیا،فائرنگ کے واقعہ کے بعد جوڈیشل کمپلیکس میں خوف و ہراس پھیل گیا اور عدالتوں میں مقدمات کی سماعت روک دی گئی۔پولیس کے تفتیشی ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کیے ہیں.

 

ڈی پی او چارسدہ نے واقعہ کے بعد جوڈیشل کمپلیکس کا دورہ کیا اور جوڈیشل کمپلکس کے اندر اسلحہ لے جانے کے حوالے سے انکوائری کا حکم دے دیا۔
 

ٹیگس