بہروزسبزواری اسپتال سے گھرمنتقل

بہروزسبزواری اسپتال سے گھرمنتقل

پاکستان میں پھیلی کرونا کی دوسری لہرکی زدمیں آنے والے سینئر اداکار بہروز سبزواری اسپتال سے گھر واپس آگئے ہیں۔

بہروز سبزواری کی گھرواپسی اطلاع ان کےصاحبزادے اداکارشہروز سبزواری نے سوشل میڈیا کے ذریعے دی۔

انسٹااسٹوریز پرشہروز نے لکھا ” اللہ کی رحمت سے نبی پاک کے صدقے ، میرے بڑوں اور فیملی کی دعاوں سے میرے والد اسپتال سے صحتمند واپس آگئے ہیں اور خوش ہیں”۔