افغانستان میں خواتین اب ٹی وی ڈراموں میں کام نہیں کرسکیں گی

افغانستان میں خواتین اب ٹی وی ڈراموں میں کام نہیں کرسکیں گی

افغانستان میں ٹی وی چینلز کو ٹی وی ڈراموں میں خواتین کو دکھانے سے روک دیا گیا۔

 

غیرملکی میڈیا کے مطابق طالبان کی جانب سے ٹی وی چینلز کو جاری 8 نکات پرمشتمل ہدایت نامہ جاری کیا گیا ہے جس میں خواتین کو ٹی وی ڈراموں میں نہ دکھانے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔

 

گوخواتین صحافی اسٹاف رپورٹنگ کرسکے گا اور اسکرین پر بھی آسکے گا لیکن اس دوران ان کے لیے حجاب پہننا لازمی ہوگا۔

 

اسلامی قانون کے خلاف تصور کی جانے والی فلموں پر پابندی کے حوالے سے بھی احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ وہ بھی 8 نکات پر مشتمل ہے۔

 

علاوہ ازیں توہین مذہب کے مرتکب مزاحیہ اور تفریحی پروگراموں پربھی پابندی ہوگی۔ طالبان نےغیرملکی ثقافت کو فروغ دینے والی غیر ملکی فلمیں بھی نہ دکھانے کا حکم دیا ہے۔ طلبان نے رواں سال اگست میں افغانستان کا اقتدارسنبھالا تھا۔