نااہل حکومت سے نجات کیلئے گھروں سے نکلنا ہوگا، امیر مقام 

نااہل حکومت سے نجات کیلئے گھروں سے نکلنا ہوگا، امیر مقام 

 دیر بالا ( نما ئندہ شہباز) مسلم لیگ ن کے صو با ئی صدر امیر مقام نے کہا ہے کہ ملک کی بقاء اور عوام کو مشکلات کی دلدل سے نکالنے کیلئے نکلنا ہو گا' ملک پر ایک اناڑی کو مسلط کیا گیا ہے 'میں عمران خان کو وزیر اعظم نہیں مانتا وہ آئی ایم ایف کا ایجنٹ ہے جس نے ملک کو گروی رکھ کر عوام کو مشکل میں ڈال دیا ہے 'لوٹ مار اور عوام کو مشکل میں ڈالنے سے انہیں خو شی محسوس ہو رہی ہے ۔

 

وہ دیر بالا سیرئی بیبوڑ میں ایک شمو لیتی جلسہ سے خطاب کررہے تھے اس مو قع پر معروف سماجی کارکن حاجی عبد اللہ نے اپنے دیگر درجنوں ساتھیو ں سمیت مسلم لیگ ن میں شمو لیت کا اعلان کیا ۔

 

انہوں نے کہا کہ مو جو دہ حکومت کی ناقص پالیسوں کی وجہ سے ملک تبا ہی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے روزانہ اربو ں روپے کا مہنگا تیل بیچنے کی رقم کہا ں غائب کی جارہی ہے 'اس حکومت سے نجات کیلئے گھروں سے نکلو اگر یہ حکومت مزید قائم رہی تو ملک دیو الیہ ہو جا ئے گا اور تنخواہیں دینے کیلئے پیسے نہیں ہو ں گے۔

 

انہو ں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اب عوام کی دلو ں کی دھڑکن بن چکی ہے ' میاں نواز شریف ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتے ہیں ' بلدیاتی الیکشن ہوں یا عام انتخابات ' آپ کو شیر کا ساتھ دینا ہوگا ' مسلم لیگ ن اپنی سابقہ ریکارڈ کارکردگی کی بنیاد پر آئندہ الیکشن میں بھاری مینڈیٹ کے ساتھ برسر اقتدار آئے گا ' بلدیاتی الیکشن میں مسلم لیگ ن کلین سویپ کرے گی۔

 

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ میں نئے شمولیت کرنے والوں کومیاں نواز شریف،میاں شہباز شریف اور مریم نواز کے قافلے میں شامل ہو نے پر مبارکباد دی ۔