عثمان خان ترکئی نے پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ دیا

عثمان خان ترکئی نے پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ دیا

ملک بھر میں ہونے والے پر تشدد مظاہروں کے بعد پی ٹی آئی بکھرنے لگی، ایک اور مضبوط سیاستدان نے پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ دیا۔

 

پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ اپنے ضلع تین گرڈ اسٹیشن بنوائے، اپنے علاقے میں گیس کے مسئلے پرآواز بلند کی، 2015ء میں عمران خان کو سپورٹ کرنے کا فیصلہ کیا، 2018کاالیکشن پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر لڑا۔


اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پرویزخٹک اور اسدقیصر نے مجھے آگے بڑھنے نہیں دیا،

 

صوبائی سطح پر ہماری مخالفت ہوئی، پی ٹی آئی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے، پی ٹی آئی کے ساتھ آگے نہیں چل سکتے، کرنل شیرشاہ کی حمایت میں ریلی نکالی۔

 

عثمان خان ترکئی نے کہا کہ 9مئی کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہیں، آئندہ الیکشن پی ٹی آئی کے ٹکٹ سے نہیں لڑوں گا۔ ساڑھے تین سال میں پارٹی کا کوئی عہدہ نہیں مانگا، 9مئی کوفوج کے ساتھ ظلم ہوا ہے۔