حالات خراب ہیں،تحریک طالبان سے خطرہ بڑھ رہا ہے، وزیر دفاع

حالات خراب ہیں،تحریک طالبان سے خطرہ بڑھ رہا ہے، وزیر دفاع


وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ طالبان کا مسئلہ صرف خیبرپختونخوا کا نہیں بلکہ پورے ملک کا ہے۔وزیر دفاع نے   قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاک افغان سرحد پر شہری کی ہلاکت پر دونوں جانب سرد مہری کا ماحول ہے، دوہفتے سے پاک افغان غلام خان کراسنگ پوائنٹ بند ہے۔

 انہوں نے کہا کہ بارڈر کی دونوں جانب ٹینشن ہے جس کو حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں، غلام خان کراسنگ پوائنٹ پاکستان کا لوکل مسئلہ ہے جس کو دیکھ رہے ہیں۔

وزیردفاع نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں حالات خراب ہورہے ہیں، عمران خان حکومت نے تحریک طالبان کو ویلکم کیا تھا، اب خیبرپختونخوا میں تحریک طالبان کیخلاف جلوس نکالے جارہے ہیں، سوات اور دیر میں طالبان کے خلاف جلوس نکالے گئے۔

خواجہ  آصف نے کہا کہ طالبان کا مسئلہ صرف خیبرپختونخوا کا نہیں بلکہ پورے ملک کا ہے، تحریک طالبان کے معاملے پر پارلیمان کو 2 مرتبہ بریفنگ دی گئی، تحریک طالبان سے بات چل رہی ہے لیکن خطرہ بڑھ رہا ہے۔  

وزیر دفاع نے کہا کہ پاک افغان سرحد پر شہری کی ہلاکت پر دونوں جانب سے سرد مہری کا ماحول ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو ہفتوں سے پاک افغان غلام خان کراسنگ پوائنٹ بند ہے۔