وانا میں بدامنی اور ٹارگٹ کلنگ کے خلاف دھرنا 5 ویں روز بھی جاری

وانا میں بدامنی اور ٹارگٹ کلنگ کے خلاف دھرنا 5 ویں روز بھی جاری

وانا میں بدامنی اور ٹارگٹ کلنگ کے خلاف مقامی قبائل اور سیاسی جماعتوں کا دھرنا شدید سردی کے باوجود  5 ویں روزبھی  جاری ہے۔

 

پانچویں روز بھی دھرنے میں وانا کے مقامی قبائل اور سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سمیت مقامی لوگوں کی بڑی تعداد شریک رہی۔

 

مظاہرین نے علاقے میں قیام امن اور بھتہ خوری، قتل اور اغوا کی وارداتیں ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔