سوات میں پاک فوج کی 15 سالہ خدمات مکمل، امن وامان کے امور ایف سی کے حوالے

سوات میں پاک فوج کی 15 سالہ خدمات مکمل، امن وامان کے امور ایف سی کے حوالے

سوات میں پاک فوج کے ڈویژن ہیڈکوارٹرز کی 15 سالہ خدمات مکمل ہوگئیں جس کے بعد علاقے میں امن وامان کے امور ایف سی خیبرپختونخوا کے حوالےکردیےگئے۔

 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کانجو کنٹونمنٹ سوات میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان، کورکمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید سمیت سینیئر سول و فوجی حکام اور عمائدین شریک ہوئے۔

 

آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ  آرمی سکیورٹی اور ترقیاتی منصوبوں کی سپورٹ کے لیے علاقے موجود تھی، علاقے میں امن کی بحالی مقامی افراد اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی عظیم قربانیوں کا نتیجہ ہے۔

 

آئی ایس پی آر  کے مطابق  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نےکانجو کنٹونمنٹ سوات کی  تشکیل پر پاک فوج  سے اظہار تشکر کیا، ان کا کہنا تھا کہ نئےکینٹ کے باعث علاقے میں دیرپا امن کے لیے پاک فوج کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائےگا۔