شعیب اور رضوان سیمی فائنل کیلئے فٹ قرار

شعیب اور رضوان سیمی فائنل کیلئے فٹ قرار

دبئی: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج کھیلے جانیوالے دوسرے سیمی فائنل کیلئے آل راؤنڈر شعیب ملک اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو فٹ قرار دے دیا گیا۔

 

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق دونوں کھلاڑیوں کو ڈاکٹروں کی جانب سے سیمی فائنل کھیلنے کی اجازت مل گئی ہے۔

 

شائقین کرکٹ آج دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں دونوں کو آسٹریلیا کے خلاف ایکشن میں دیکھ سکیں گے۔

 

گزشتہ روزبہترین کاردگی دکھانے والے شعیب اوررضوان ٹریننگ سیشن میں شریک نہیں ہوئے تھے اور ٹیم کے میڈیا منیجرکاکہنا تھا کہ دونوں کو فلو اور معمولی بخار کی شکایت ہیں، ان کے کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ منفی ہے تاہم ڈاکٹر نے اآرام کا مشورہ دیا ہے۔