پی ایس ایل سیزن7، کرکٹ بورڈ سے تمام تفصیلات طلب

پی ایس ایل سیزن7، کرکٹ بورڈ سے تمام تفصیلات طلب

اسلام آباد(آن لائن) سینیٹ میں بین الصوبائی رابطوں کی قائمہ کمیٹی نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن سے قبل لیگ کی تمام تفصیلات طلب کر لیں جبکہ ملک کی تمام کھیلوں کی قومی سپورٹس فیڈریشن سے تفصیلات حاصل کرنے کیلئے بنائی گئی ذیلی کمیٹی کو ایک نئی مدت کے لئے قائم کر کے مزید وقت دے دیا ہے ۔

 

جمعہ کے روز سینیٹر رضا ربانی کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں سیف گیمز سے انعقاد کے حوالے سے بھی تفصیلی بریفنگ طلب کر لی ہیں ۔میٹنگ میں مشترکہ مفادات کی  کونسل کے حوالے سے ذیلی کمیٹی کے کنونیئر سینیٹر رانا مقبول احمد کی رپورٹ کو کونسل آف کامن انٹرسٹ ڈویژن کو بھیجنے کی ہدایت کر دی ہے ۔

 

اجلاس میں سینیٹر عرفان صدیقی کی صدارت میں کھیلوں کی قومی فیڈریشن کی رپورٹس جس میں ان فیڈریشنز سے ان کے کام کرنے کے طریقہ کار ، فنڈز ، ان کے حصول اور اخراجات کی تفصیلات اکٹھا کرنا تھا ۔ابتدائی طور پر پاکستان اولمپک کمیٹی سمیت چار کی طرف سے رپورٹس آنے پر فیڈریشن کے عدم تعاون پر عدم اطمینان کا اظہار کیا گیا اور پاکستان سپورٹس بورڈ کی کارکردگی اور اتھارٹی کو ناقص قرار دیا گیا ۔

 

تاہم کمیٹی کو بتایا گیا کہ کچھ مزید فیڈریشن نے بھی طے شدہ وقت کے بعد تفصیلات ارسال کی ہیں جبکہ کمیٹی کے چیئرمین نے سب کمیٹی کو مزید وقت دینے کے لئے دوبارہ اس کا قیام ترتیب دے دیا ہے جبکہ سینیٹر فیصل جاوید کی سفارش پر قائمہ کمیٹی نے 27 جنوری سے قبل جب بھی پی ایس بی حکام وقت کا تعین کریں پی ایس ایل اور نئے ڈومیسٹک کرکٹ ڈھانچے کے حوالے سے بریفنگ طلب کی ہے ۔

 

کمیٹی نے آئندہ سیف گیمز جو پاکستان میں منعقد ہونا ہیں کے لئے بھی مکمل بریفنگ کے لئے وزارت اور پی او اے کو ہدایت جاری کر دی ہیں ۔