مرغی کے گوشت سمیت دیگر اشیاء خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ

مرغی کے گوشت سمیت دیگر اشیاء خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ

پشاور: پشاورمیں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 3 دونوں میں زندہ مرغی 75 روپے فی کلو مہنگی ہو گئی۔

 

 پشاور میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 3دنوں میں زندہ مرغی 75 روپے فی کلو مہنگی ہوکر نئی قیمت 331 روپے فی کلو میں ملنے لگی۔

 

تاہم مرغی کی بڑھتی قیمتوں نے کو چکرا کے رکھ دیا ہے جبکہ شہریوں کا کہنا ہے کہ چکن کھانا اب بس میں نہیں رہا سبزی پر گزارہ کریں گے۔

 

واضح رہے کہ زندہ مرغی کی ٹرپل سینچری کے بعد مارکیٹ میں چکن کا گوشت ساڑھے پانچ سو جبکہ چکن بون لس ساڑھے چھ سو روپے فی کلو تک فروخت ہونے لگا ہے۔

 

دوسری جانب چکن عید کےبعد بھی آٹا، چکن ،پیازاور ٹماٹر کی قیمتیں کم نہ ہوسکیں، شہری قیمتوں میں عدم استحکام سے تنگ آچکے ہیں۔

 

علاوہ ازیں 50 روپے کلو میں ملنے والے پیاز 100 روپے، ٹماٹر 30 سے 80 روپے، لہسن 400 روپے کلو اور چکن 365سے 429 پر پہنچ گیا ہے۔