پشاور: پولیس موبائل پر فائرنگ، اے ایس آئی شہید

پشاور: پولیس موبائل پر فائرنگ، اے ایس آئی شہید

پشاور کے علاقے ریگی ماڈل ٹاؤن میں پولیس موبائل پرفائرنگ کے نتیجے میں ایک  اے ایس آئی شہید ہوگیا۔

 

پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم موٹرسائیکل سوارملزمان پولیس موبائل پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے،

 

تھانہ ریگی ماڈل ٹان موبائل سکواڈ پر سبحان شیر ناکہ بندی  کے دوران فائرنگ کی گئی ہے فائرنگ سے موبائل آفیسر ر یخمین خان شہید ہوا ہے، ڈیڈ باڈی کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے 

 

اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ چکی ہے جبکہ علاقہ میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے پولیس تفتیشی ٹیم نے جائے وقوعہ سے اہم شواہد اکٹھے کر لئے ہیں