آئی ایم ایف سے پاکستان کو 1 ارب 16کروڑ ڈالر کی قسط موصول ہوگئی

آئی ایم ایف سے پاکستان کو 1 ارب 16کروڑ ڈالر کی قسط موصول ہوگئی

 

اسٹیٹ بینک کی جانب سے آئی ایم ایف سے  1 ارب 16 کروڑ ڈالر کی قسط موصول ہونےکی تصدیق کردی گئی ہے۔

 

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ آئی ایم ایف سے 1 ارب 16 کروڑ ڈالر کی قسط موصول ہوگئی ہے،  آئی ایم ایف بورڈ نے ساتواں اور  آٹھواں جائزہ  مکمل ہونے پر قسط جاری کی ہے۔

 

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہےکہ آئی ایم ایف سے موصول شدہ رقم سے زرمبادلہ کے ذخائر کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

 

خیال رہےکہ گزشتہ روز  آئی ایم ایف نے  پاکستان کے قرض پروگرام  میں جون 2023  تک توسیع کی منظوری دینے کا اعلان کیا  تھا، پاکستان کے لیے قرض پروگرام 6  ارب ڈالر سے بڑھا کر  ساڑھے 6 ارب ڈالر کر دیا گیا ہے۔

 

آئی ایم ایف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت کو چیلنجز درپیش ہیں، پاکستان کو توانائی کے نقصانات کم کرنا ہوں گے اور ٹیکس آمدنی بڑھانا ہوگی، پاکستان کو مارکیٹ کی بنیاد پر ایکسچینج ریٹ یقینی بنانا ہو گا،کاروبار کرنے کا ماحول بہتر بنا کر پائیدار ترقی کو یقینی بنایا جاسکتا ہے اور مہنگائی پر قابو پانے کے لیے شرح سود میں اضافہ بہتر اقدام ہے۔