پاکستان افغانستان ٹی 20 سیریز، معاملات حتمی مرحلے میں داخل

پاکستان افغانستان ٹی 20 سیریز، معاملات حتمی مرحلے میں داخل

پاکستان اور افغانستان کے بورڈز کے درمیان باہمی ٹی ٹوینٹی سیریز کے معاملات حتمی مرحلے میں داخل ہوگئے ہیں۔

 

پاکستان اور افغانستان کے کرکٹ بورڈز کے درمیان باہمی ٹی ٹوینٹی سیریز کے معاملات حتمی مرحلے میں داخل ہوگئے ہیں۔ اگلے چند روز میں 3 ٹی ٹوینٹی میچز کی سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا جائے گا۔

 


ذرائع کا کہنا ہے کہ 3 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز شارجہ میں کھیلی جائیگی، اس کے لئے پاکستان ٹیم 23مارچ کو متحدہ عرب امارات روانہ ہوگی، 3 ٹی ٹوینٹی میچز کی سیریز ایک ہفتیکے دوران مکمل کرلی جائیگی۔

 

قومی سلیکشن کمیٹی نے اسکواڈ کے لیے مشاورت شروع کر رکھی ہے، ٹی ٹونٹی ٹیم میں کچھ نئے چہروں کو شامل کرنے کا امکان ہے۔

 

پی ایس ایل میں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کے پاسپورٹ بھی لے لئے گئے۔ آل راونڈر عماد وسیم، اعظم خان اور اسامہ میر کو ٹی ٹونٹی اسکواڈ میں شامل کیا جاسکتا ہے جب کہ سیریز میں عبوری کوچنگ اسٹاف ذمہ داریاں نبھائے گا۔