پاک آسٹریلیا تیسرا ون ڈے،میزبان ٹیم کاپہلےفیلڈنگ کا فیصلہ

پاک آسٹریلیا تیسرا ون ڈے،میزبان ٹیم کاپہلےفیلڈنگ کا فیصلہ

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کرآسٹریلیا کے خلاف فیلڈنگ کرنےکا فیصلہ کیاہے۔

 

پاکستان نے اسکواڈ میں ایک تبدیلی کی ہے اور آصف علی کو پلئینگ الیون کا حصہ بنا لیا گیا ہے۔ سعود شکیل کی جگہ آصف علی کو شامل کیا گیاہے۔

 

واضح رہے کہ 31 مارچ کولاہورکےقذافی اسٹیڈیم میں پاکستان نے ون ڈے انٹرنیشنل میں اپنا سب سے بڑا ہدف حاصل کرکے ریکارڈ بنایا تھا۔

 

پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف 349 رنز کا ہدف پورا کرکے اپنا نیا ریکارڈ بنایا۔

 

اس سے قبل پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف 2014 میں 327 رنز کا ہدف کامیابی سے حاصل کیا تھا۔

 

قذافی اسٹیڈیم میں بھی پاکستان نے 349 رنز کا ہدف حاصل کرکے نیاریکارڈ قائم کردیا۔1998 میں آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف قذافی اسٹیڈیم  میں 316 رنز کا ہدف مکمل کیا تھا۔

 

اس کےعلاوہ ‏بابراعظم نے بھی ایک اور نیا عالمی ریکارڈ بنادیا۔

 

بابرنے 15 ون ڈے سنچریاں کم سے کم میچوں میں بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کیا۔ انھوں نے یہ ریکارڈ83 اننگز میں بنایا۔