پاکستان اور ویسٹ انڈیز ون ڈے سیریز راولپنڈی سے ملتان منتقل

پاکستان اور ویسٹ انڈیز ون ڈے سیریز راولپنڈی سے ملتان منتقل

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کےدرمیان ون ڈے سیریز راولپنڈی سے ملتان منتقل کردی گئی ہے۔

 

پاکستان کرکٹ بورڈ نے براڈ کاسٹرز کو ملتان میں نشریاتی سیٹ اپ لگانے کے متعلق آگاہ کردیا ہے۔

 

ترجمان پی سی بی نے بتایا کہ حکومت نے راولپنڈی میں موجودہ صورتحال کے پیش نظر میچز منتقل کرنے کی اجازت دی۔

 

پی سی بی نے براڈ کاسٹرز کو4 جون تک ملتان پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔ پنجاب حکومت نے دونوں ٹیموں کو سخت سکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

 

واضح رہے کہ پی سی بی نے پچھلے ہفتے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لیے 16 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے۔

 

قومی ٹیم کے اسکواڈ میں 3 اوپنرز،3 مڈل آرڈر بیٹرز،2 وکٹ کیپرز،3 اسپنرز اور 5 فاسٹ باؤلرز شامل ہیں۔

 

اسکواڈ میں کپتان بابراعظم ، نائب کپتان شاداب خان اور محمد رضوان شامل ہیں۔ عبداللہ شفیق، فخرزمان، حارث رؤف، حسن علی، افتخار احمد اور امام الحق بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

 

خوشدل شاہ، محمد حارث ، محمد نواز،محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دہانی اور زاہد محمود بھی اسکواڈ میں موجود ہیں۔