پی سی بی نے ڈومیسٹک میچ فیس پالیسی تبدیل کردی

پی سی بی نے ڈومیسٹک میچ فیس پالیسی تبدیل کردی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سینٹرل کنٹریکٹڈ کھلاڑیوں کی ڈومیسٹک میچ کھیلنے پر مراعات دینے کی پالیسی تبدیل کردی۔

 

پاکستان کرکٹ بورڈ پہلے ڈومیسٹک میچ کھیلنے پر سنٹرل کنٹریکٹ کی نصف میچ فیس دیتا تھا تاہم اب کرکٹرز کو ڈومیسٹک میچ فیس ہی ملے گی۔

 

پی سی بی کا کہنا ہے کہ سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کو اب یکساں میچ فیس ملتی ہے، سنیارٹی کے لحاظ اب سلیب سسٹم کا نظام لاگو نہیں رہا۔

 

بورڈ نے موقف اپنایا ہے کہ انٹرنیشنل میچز میں یکساں میچ فیس ہے تو پھر ڈومیسٹک میں بھی یہی لاگو ہوگا، میچ فیس میں یکسنانیت اور تفریق ختم کرنے کے لیے پالیسی بدلی۔

 

دوسری جانب کھلاڑیوں نے موقف اپنایا ہے کہ پی سی بی نے بغیر بتائے پالیسی تبدیل کردی ہے جس پر انہیں تشویش ہے۔