پی سی بی ایوارڈز 2021: مختلف کیٹیگریز میں کھلاڑیوں کی نامزدگیوں کا اعلان
پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے سالانہ پی سی بی ایوارڈز 2021 کے لیے مختلف کیٹیگریز میں نامزدگیوں کا اعلان کردیا۔
پی سی بی کی جانب سے اعلان کردہ کیٹیگریز میں میچ وننگ پرفارمنس آف دی ایئر، ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر، ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر، ویمنز کرکٹر آف دی ایئر اور ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر شامل ہیں۔ ایوارڈز 2021 کے دوران کھلاڑیوں اور میچ آفیشلز کی کارکردگی کو سراہا جائے گا۔
امیکٹ فل پرفارمنس آف دی ایئر کیٹیگری
اس کیٹیگری میں بورڈ نے چار کھلاڑیوں کو ایوارڈ کےلیے نامزد کیا ہے کہ جن میں فواد عالمی، حسن علی، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔
ٹیسٹ کرکٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر فواد عالم اور حسن علی کو نامزد کیا گیا ہے جبکہ بھارت کیخلاف ٹی20 میں شاندار پرفارمنس پیش کرنے پر محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی کو شامل کیا گیا ہے۔
With PCB Awards 2021 just around the corner, it's time to unveil the categories and the nominations. Here are the nominees for the "impactful performance of the year". Who do you think will win?#PCBawards2021 pic.twitter.com/m90GzitF42
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 4, 2022
حسن علی کو جنوبی افریقا کے خلاف 10وکٹیں حاصل کرنے پر نامزد کیا گیا اور فواد عالم کو جنوبی افریقا کے خلاف سنچری اسکور کرنے کی وجہ سے اس کیٹیگری کا حصہ بنایا گیا ہے۔
ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر کیٹیگری
اس کیٹیگری کےلیے پی سی بی نے نوجوان ارشد اقبال، شاہنواز دھانی، اعظم خان اور ویسٹ انڈیز کیخلاف شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرنے والے محمد وسیم جونئیر کو نامزد کیا ہے۔
محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف 79 رنز کی بدولت امیدواروں میں شامل ہوئے جبکہ شاہین آفریدی کو بھارت کے خلاف تین وکٹیں لینے پر ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔
With PCB Awards 2021 just around the corner, it's time to unveil the categories and the nominations. Here are the nominees for the "impactful performance of the year". Who do you think will win?#PCBawards2021 pic.twitter.com/m90GzitF42
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 4, 2022
کرکٹر آف دی ایئر کیٹیگری
پی سی بی نے بھی قومی ٹیم کے تمام فارمیٹ کے کپتان بابراعظم کو کرکٹر آف دی ایئر 2021 کے لیے نامزد کیا ہے، ان کے علاوہ اوپنر فخر زمان، حارث رؤف اور شاہین آفریدی نے 8 وکٹیں حاصل کیں ہیں۔
With PCB Awards 2021 just around the corner, it's time to unveil the categories and the nominations. Here are the nominees for the "impactful performance of the year". Who do you think will win?#PCBawards2021 pic.twitter.com/m90GzitF42
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 4, 2022
ویمنز کرکٹر آف دی ایئر
ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل میچز میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر عالیہ ریاض، انعم امین، فاطمہ ثنا اور ندا ڈار ویمنز کرکٹر آف دی ایئر کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔
How can #PCBAwards2021 be complete without giving due credit to our women's team. Presenting to you the nominees for "Women's Cricketer of the Year". pic.twitter.com/8kfWUKOkxT
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 4, 2022
ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر
سال 2021 کے دوران ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کے لیے شاندار پرفارمنس دینے پر پی سی بی نے چار کھلاڑیوں کو نامزد کیا ہے جن میں فواد عالم، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی اور عابد علی شامل ہیں۔
We still have more categories to reveal. Many thrilling performances in the Test cricket format, here are the stars who made it to the nominations for "Test Cricketer of the Year". Who do you want to lift the iconic trophy this time? #PCBAwards pic.twitter.com/4FTIjfuepG
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 4, 2022
ٹی20 کرکٹر آف دی ایئر
ٹی20 ورلڈکپ اور غیرملکی ٹیموں کیخلاف بہترین پرفارمنس کرنے پر پی سی بی نے 4 کھلاڑیوں کو نامزد کیا ہے جن میں بھارت کیخلاف پرفارمنس پر شاہین اور محمد رضوان جبکہ شاداب اور حارث رؤف کے نام زیر غور ہیں۔
ڈومیسٹک کرکٹر آف دی ایئر
پی سی بی نے ڈومیسٹک کرکٹر آف دی ایئر کےلیے ایک سال میں خیبرپختنخوا کو دو ٹائٹل جتوانے والے افتخار احمد جبکہ انہی کے ٹیم کے اوپنر صاحبزادہ فرحان اس کیٹیگری میں نامزد ہیں۔
اسی کیٹیگری میں آصف آفریدی اور شعیب ملک کے بھانجے محمد ہریرا کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔