قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم  آئی سی سی پلیئر آف دی ایئر قرار

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم آئی سی سی پلیئر آف دی ایئر قرار

قومی ٹیم کے کپتان نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بابراعظم کو کرکٹر آف دی ایئر قرار دے دیا۔

 

آئی سی سی پلیئر آف دی ایئر کے لیے بابراعظم، شکیب الحسن، ینامن ملان اور پال اسٹرلنگ کو نامزد کیا گیا تھا۔

 

لیکن آئی سی سی پلیئر آف دی ایئر کا اعزاز قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کے حصے میں آیا۔

 

بابر اعظم نے  6 ون ڈے میچز میں 67.50 کی اوسط سے 405 رنز بنائے۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابراعظم کو ایوارڈ جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔

 

واضح رہےکہ اس سے قبل قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر قرار دیا گیا ہے۔