سینیئر ٹی وی آرٹسٹ مسعود اختر انتقال کرگئے

سینیئر ٹی وی آرٹسٹ مسعود اختر انتقال کرگئے

پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ یافتہ سینئراداکارمسعود اخترشدید علالت کے بعد 82 سال کی عمرمیں انتقال کرگئے.

 

پاکستان ٹیلی ویژن کے لیجنڈری اداکاروں میں شمارکیے جانےوالے مسعوداخترپھیپھڑوں کے کینسرکے مرض میں مبتلا تھے، ان کا انتقال آج صبح اتفاق اسپتال میں ہوا۔

 

پانچ ستمبر 1940 کو ساہیوال میں ہونے والےمسعود اخترنے 60 کی دہائی میں کیرئیرکا آغاز کیا تھا۔

 

سینیئرآرٹسٹ گزشتہ 2 ماہ سے اسپتال میں زیرعلاج تھے، ان کی نماز جنازہ آج شام چار بجے ادا کی جائے گی۔

 

خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان کی جانب سے مسعود اخترکو 14 اگست 2005 کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا تھا۔