خیبر پختونخوا میں بلدیاتی اور کنٹونمنٹ بورڈ حکومتیں معطل

خیبر پختونخوا میں بلدیاتی اور کنٹونمنٹ بورڈ حکومتیں معطل

 

 

 الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا اور پنجاب میں صوبائی اسمبلی کے انتخابات ہونے تک تمام بلدیاتی حکومتیں معطل کردیں

 

 الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق انتخابات صاف اور شفاف کرانے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں ایسے میں کسی بھی قسم کی بدعنوانی یا دھاندلی کی روک تھام کیلئے آرٹیکل 218کی ذیلی شق تین پر عمل درآمد کیا جارہا ہے

 

 خیبر پختونخوا اور پنجاب میں بلدیاتی ادارے اور کنٹونمنٹ بورڈ کا کردار انتہائی اہم ہے اور وہ صوبائی اسمبلی کے نتائج پر اثر انداز ہوسکتے ہیں اسی بنیاد پر دونوں صوبوں کی بلدیاتی حکومتیں اور کنٹونمنٹ بورڈ حکومتیں فوری طور پر معطل کی جارہی ہیں

 

 خیبر پختونخوا میں تحصیل چیئرمین ، سٹی میئر، ویلج و نیبر ہڈ کونسلوں کے چیئرمین ، ممبرز، خواتین، مزدور کسان، یوتھ اور اقلیتی ممبرز، کنٹونمنٹ بورڈ کے صدر، جنرل کونسلرز ، نائب صدور اور مخصوص نشستوں کے ممبران کو بھی معطل کردیا گیا ہے

 

 اسی طرح پنجاب کے بلدیاتی اورکنٹونمنٹ بورڈ ممبران بھی معطل کردئیے گئے ہیں اور جب تک صوبائی اسمبلی کے انتخابات نہیں کرائے جاتے تب تک یہ ادارے مکمل طور پر معطل رہیں گے اور صوبائی اسمبلی کے انتخابات کے تائج جاری ہونے کے بعدیہ ادارے بحال ہونگے 

 

الیکشن کمیشن نے دونوں صوبوں میں بلدیاتی امور کی انجام دہی کیلئے نگران حکومتوں کو خصوصی اقدامات اٹھانے کی بھی ہدایت کردی ۔