
خیبرپختونخوا ' 24 گھنٹوں میں کورونا کے 44نئے کیسز رپورٹ
پشاور(نیوز رپورٹر) خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے اموات رپورٹ نہیں ہوئی ہیں
محکمہ صحت کے مطابق خیبرپختونخوا میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد6 ہزار360ہے جبکہ خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 44نئے کیس رپورٹ ہوئے جسکے ساتھ ہی خیبرپختونخوا میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد2 لاکھ 23ہزار982ہوگئی ۔
محکمہ صحت کے مطابق خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں کیدوران کورونا سے متاثرہ 33مریض صحت یاب ہوئے
،خیبرپختونخوا میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد2 لاکھ 16ہزار992ہوگئی محکمہ صحت کے مطابق پشاور میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 3ہزار143ہے، گزشتہ جوبیس گھنٹوں میں پشاور سے 21نئے کورونا کیس رپورٹ ہو ئے جسکے ساتھ ہی پشاور میں کورونا کیسز کی تعداد84ہزار775ہوگئی
محکمہ صحت کے مطابق خیبرپختونخوا میں ایک دن میں 2ہزار 527کورونا ٹیسٹ کیے گئے جبکہ صوبے میں فعال کیسز کی تعداد630ہو گی۔