خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس کورم کی نذر، کاروائی پیر تک ملتوی

خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس کورم کی نذر، کاروائی پیر تک ملتوی

پشاور: خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس اراکین کی عدم دلچسپی کے باعث کورم کی نذر ہوگیا، سپیکر نے حکومتی اور اپوزیشن اراکین کے غیر حاضر ہونے پر اجلاس ملتوی کردیا۔

 

خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر محمود جان کی زیر صدارت ہوا جس میں اراکین اسمبلی کی عدم دلچسپی کے باعث کرسیاں خالی رہیں، رکن اسمبلی ثوبیہ شاہد نے کورم کی نشاندہی کرائی، گھنٹیاں بھی بجتی رہیں، سپیکر نے اجلاس پانچ منٹ کے لئے ملتوی کر دیا۔

 

اجلاس دوبارہ شروع ہوا تو اراکین کی تعداد 19 رہی، اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران اراکین کی عدم موجودگی کے باعث سوالات بھی لیپس ہوئے، اجلاس میں اراکین اور صوبائی وزراء کے عدم موجودگی سے نہ صرف بل کی منظوری بلکہ تحریک التواء پر بھی بحث نہ ہو سکی، خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس بروز پیر دوپہر دوبجے تک ملتوی کردیا گیا۔