باجوڑ میں جے یو آئی رہنماء قتل، کارکنوں کا نعش کے ہمراہ احتجاجی مظاہرہ 

باجوڑ میں جے یو آئی رہنماء قتل، کارکنوں کا نعش کے ہمراہ احتجاجی مظاہرہ 

باجوڑ (نمائندہ شہباز ) باجوڑ میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے جے یو آئی (ف )کے مقامی رہنما کوقتل کردیا۔ محمد الیاس بلدیاتی الیکشن میں جے یوآئی ف کے جنرل کونسلر کے نامزد امیدواربھی تھے۔

 

واقعے کیخلاف جے یو آئی کے کارکنوں نے لااش کے ہمراہ سول کالونی خار کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ 

 

تفصیلات کے مطابق محفوظ تصور کیے جانے والے ہیڈکواٹر خار میں باجوڑ میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے جے یو آئی ف کے مقامی رہنما کوقتل کردیا' محمد الیاس بلدیاتی الیکشن میں جے یوآئی ف کے جنرل کونسلر کے نامزد امیدواربھی تھے۔

 

جے یو آئی کے جانب سے لاش کے ہمراہ سول کالونی خار کے سامنے احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا گیا۔

 

پولیس کے مطابق فائرنگ اس وقت کی گئی جب محمد الیاس ایم اے کاپرچہ دیکر امتحانی مرکز سے باہر آئے' محمد الیاس بلدیاتی الیکشن میں جے یوآئی ف کے جنرل کونسلر کے نامزد امیدواربھی تھے۔فائرنگ سے وہ موقع پر ہی دم توڑگئے۔

 

محمد الیاس کے بڑے بھائی مفتی سلطان محمد کو بھی دوسال قبل گھرکے قریب فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔ واقعہ کے بعد باجوڑ پولیس کے ایس پی انویسٹیگیشن محمد زمان خان کے جانب سے قاری الیاس کے قاتلوں کیلئے خار کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کا آغاز کیا اور مختلف علاقوں میں قاتلوں کے گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔