اسحاق ڈار منگل کو وفاقی وزیر خزانہ کا عہدہ سنبھالیں گے: نواز شہباز بیٹھک میں اہم فیصلہ

اسحاق ڈار منگل کو وفاقی وزیر خزانہ کا عہدہ سنبھالیں گے: نواز شہباز بیٹھک میں اہم فیصلہ

لندن (ویب ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اسحاق ڈار منگل کو وفاقی وزیر خزانہ کا عہدہ سنبھالیں گے۔

 

وزیراعظم شہباز شریف اور قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی لندن میں اہم ملاقات جاری ہے جس میں کئی اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔

 

ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار منگل کو وفاقی وزیر خزانہ کا عہدہ سنبھالیں گے جبکہ موجودہ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل حکومت کی معاشی ٹیم کا حصہ رہیں گے۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں عمران خان کے لانگ مارچ، پنجاب حکومت کے خاتمے کییلئے اقدامات اور انتخابات آئندہ سال کرانے کے فیصلے بھی متوقع ہیں۔

 

 گزشتہ روزاسحاق ڈار نے میڈیا کو بتایا تھا کہ وطن واپسی پر سینیٹ کی رکنیت کا حلف اٹھاں گا اور ممکنہ طور پر اگلے ہفتے کے اختتام پر پاکستان میں ہوں گا۔

 

انہوں نے کہا تھا کہ نواز شریف اور شہباز شریف جو بھی ڈیوٹی لگائیں گے ماضی کی طرح نبھاں گا۔