اسحاق ڈار کا وزیراعظم کے ہمراہ پاکستان واپسی کا فیصلہ

اسحاق ڈار کا وزیراعظم کے ہمراہ پاکستان واپسی کا فیصلہ

سابق وزیرخزانہ اسحق ڈار نے قائد ن لیگ نواز شریف کے مشورے پر وزیراعظم شہبازشریف کے ہمراہ وطن واپسی کا فیصلہ کرلیا۔

 

لندن میں وزیراعظم شہبازشریف اور نواز شریف کی دو دنوں میں دوسری ملاقات میں اہم فیصلے ہوگئے۔ اسحاق ڈار وزیراعظم شہبازشریف کے ہمراہ پاکستان روانہ ہوں گے۔

 

واضح رہے کہ گزشتہ روز لندن میں میڈیا سے گفتگو میں اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ان کی وطن واپسی کیلئے بدھ کی بکنگ ہے تاہم ختمی فیصلہ آج کیا جائے گا۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار آئندہ ہفتے (منگل کو) وزیر خزانہ کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے جب کہ موجودہ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل بھی ن لیگ کی اتحادی حکومت میں معاشی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

 

واضح رہے کہ عدالت نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو 7 اکتوبر تک سرینڈر کرنے کی ہدایت کی ہے۔