پشاور سمیت خیبر پختو نخوا میں ڈینگی کے وار تھم نہ سکے

پشاور سمیت خیبر پختو نخوا میں ڈینگی کے وار تھم نہ سکے


پشاور سمیت خیبر پختو نخوا میں ڈینگی کے وار تھم نہ سکے ،گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبے میں ڈینگی کیمزید205 نئے کیسزرپورٹ ہوئے،

 

 صوبے میں متاثرہ افراد کی تعداد 3 ہزار سے تجاوزکرگئی،صوبے میں اب تک 4 افراددٰینگی سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔خیبر

 

محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبے میں ڈینگی کے 205 نئے کیسزرپورٹ ہوئے جس سے صوبے میں گزشتہ پانچ ماہ کے دوران ڈینگی سے متاثرہ افرادکی تعداد 3ہزار210ہوگئی۔

 

 محکمہ صحت کے مطابق مردان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ100 نئے ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے ضلع میں مریضوں کی تعدادایک ہزار331ہوگئی۔نوشہرہ میں ڈینگی کے26نئے کیسزکے ساتھ مجموعی تعداد تعداد325ہوگئی،

 

پشاورمیں ڈینگی کے8نئے کیسزسامنے آئے، تعداد134ہوگئی ،کوہاٹ میں ڈینگی کے23کیسز رپورٹ ہوئے،صوبے میں اب تک ڈینگی سے 4 افراد جاں بحق ہوئے ہیں،صوبے میں ڈینگی کے ایکٹیو کیسز کی تعداد431تک جاپہنچی۔