
حکومت کی اپنے دفاع کے لیے ڈیجیٹل میڈیا ونگ کی منظوری
اسلام آباد (آن لائن) ایوان بالا کی کمیٹی برائے اطلاعات میں انکشاف ہوا ہے کہ حکومت نے اپنے دفاع کے لیے ڈیجیٹل میڈیا ونگ قائم کرنے کی منظوری دے دی ہے ، اشتہارات کو مختلف ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر تقسیم کرنے کی نئی پالیسی پر کام کیا جارہا ہے ، بھارتی منفی پروپیگنڈے کا جواب دینے کے لئے اقدامات کیے جارہے ہیں جبکہ بین الاقوامی ایشوز کو مقامی میڈیا پر چلانے کے لئے میکانزم ناگزیر ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایوان بالا کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر فیصل جاوید کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان کے اندر ڈیجیٹل میڈیا ، سوشل میڈیا کے طریقہ کار اور مستقبل کے منصوبہ جات پر بات ہوئی۔
اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کی سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ گوگل اور فیس بک پر ایک سال میں 8 ارب کی ایڈورٹائزنگ ہوئی ہے فواد چوہدری نے مزید کہا کہ پاکستان میں فی الوقت 93 ملین انٹرنیٹ صارفین موجود ہیں جبکہ یہ تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ اسی رحجان کو مدنظر رکھتے ہوئے۔
ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی بنائی گئی ہے فی الحال وفاقی حکومت کی ڈیجیٹل میڈیا ایڈورٹائزمنٹ کا کوئی طریقہ کار موجود نہیں۔ منظوری کے بعد یہ حکومت پاکستان کی تاریخ کی پہلی پالیسی ہو گی جس کے تحت وزارت اطلاعات و نشریات کے ذریعے حکومت ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تشہیر کر سکے گی۔کمیٹی کو مزید بتایا گیا کہ کو ڈیجیٹل میڈیا ڈویلپمنٹ پروگرام کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اس کثیر جہتی پروگرام کے نتیجے میں پاکستانی ڈیجیٹل میڈیا کی ترقی و ترویج اور نچلی سطح تک ڈیجیٹل خواندگی کا فروغ ممکن ہو گا۔
فلم انڈسٹری کی تنزلی پر بات کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ کمیٹی فلم پالیسی پر بھی بریفنگ لے اور فلم پروڈیوسر ایسوسی ایشن سے ملاقات کرے جبکہ حکومت ڈیجیٹل میڈیا ونگ کو سرکاری نیوز ایجنسی میں ضم کرنے جارہے ہیں ہمارا مقامی میڈیا پر عالمی ایشوز پر ذیادہ توجہ نہیں دی جاتی اس حوالے سے اقدامات کی اشد ضرورت ہے جبکہ ہمارے میڈیا پر انڈیا پر بھی بات نہیں ہوتی ہمیں ٹرینڈز تبدیل کرنے کی ضرورت ہے اور بھارتی منفی پروپیگنڈے کا جواب دینے کے لیے کام کرنے کی کوشش کی جا رہی اور پالیسیاں بنا رہے ہیں ۔اجلاس میں