سابق صوبائی وزیر بخت بیدار خان انتقال کرگئے

سابق صوبائی وزیر بخت بیدار خان انتقال کرگئے

سابق صوبائی وزیر اور پیپلز پارٹی کے ڈویژنل صدر بخت بیدار خان قلیل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔ بخت بیدار خان دل کے عارضہ مبتلا تھے اور وہ دو دنوں سے پشاور کے نجی ہسپتال میں زیرعلاج تھے۔

 

مرحوم بخت بیدار خان نے لوئر دیر سے 1988 میں عملی سیاست کا آغاز کیا، 1993 میں پہلی مرتبہ صوبائی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے بخت بیدار خان دو بار صوبائی اسمبلی کے ممبر اور دو مرتبہ صوبائی وزیر بھی رہے۔ مرحوم بخت بیدار خان نے 64 سال کی عمر میں وفات پائی۔