پہلا ٹیسٹ:بنگلہ دیش کیخلاف 12رکنی اسکوڈ کااعلان

پہلا ٹیسٹ:بنگلہ دیش کیخلاف 12رکنی اسکوڈ کااعلان

پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے اپنے 12 رکنی اسکوڈ کا اعلان کردیا۔

 

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق بنگلہ دیش کے خلاف قومی اسکواڈ کی سربراہی کپتان بابراعظم، محمد رضوان نائب کپتان، عبداللہ شفیق، عابد علی، اظہر علی، فہیم اشرف، فواد عالم، حسن علی، امام الحق، نعمان علی، ساجد خان اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

 

دونوں ٹیموں کےمابین 2 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔

 

پہلا ٹیسٹ میچ 26 نومبر بروز جمعے سے چٹاکانگ کے ظہور احمد چوہدری کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔میچ مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے شروع ہوگا۔

 

واضح رہے کہ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 4 دسمبر سے شیر بنگلہ کرکٹ اسٹیڈیم ڈھاکہ میں شروع ہوگا۔

 

دوسری جانب پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل بنگلہ دیش کے مایہ ناز کرکٹر و سابق کپتان نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔

 

اس سے قبل گزشتہ روز ٹی20 ورلڈکپ میں انجری کا شکار ہونے والے آل راؤنڈر شکیب الحسن پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے تھے۔