پہلا ٹی ٹوئنٹی؛ پاکستان کو انگلینڈ کے ہاتھوں 6 وکٹوں سے شکست

پہلا ٹی ٹوئنٹی؛ پاکستان کو انگلینڈ کے ہاتھوں 6 وکٹوں سے شکست

انگلینڈ نے پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان کو 4 وکٹوں سے ہرا کر سات میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ہے۔

 

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر انگلینڈ کو جیت کیلئے 159 رنز کا ہدف دیا تھا، انگلینڈ نے 19.2 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔

 

انگلینڈ کے لک ووڈ کو انکے ڈیبیو میچ میں ہی شاندار باؤلنگ کی وجہ سے مین آف دی میچ قرار دیا گیا جنہوں چار اوورز میں 24 رنز دیکر تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

 

انگلش ٹیم کی طرف سے الیکس ہیلس 53 اور ہیری بروک 42 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

 

پاکستان کی جانب سے محمد رضوان 68 اور بابر اعظم 31 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، عثمان قادر نے 2، شاہنواز دہانی اور حارث رؤف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

 

سات میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا گیا جس میں انگلینڈ ٹیم کے کپتان معین علی نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

 

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کیلئے کرکٹ شائقین کی بڑی تعداد پہنچی، اس موقع پر اسٹیڈیم کے اطراف سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

 

سیریز کا اگلا میچ جمعرات 22 ستمبر کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شام ساڑھے سات بجے کھیلا جائے گا۔