خانپور ڈیم میں کشتی الٹنے سے خاتون ٹیچر جاں بحق

خانپور ڈیم میں کشتی الٹنے سے خاتون ٹیچر جاں بحق

ہری پور کے خانپور ڈیم میں کشتی الٹنے سے ایک خاتون ٹیچر جاں بحق ہوگئی جبکہ چار بچوں کی حالت تشویشناک ہے۔

 

ایس ایچ او ہری پور کے مطابق مسلم انٹرنیشنل اسکول صادق آباد راولپنڈی کا ٹرپ خانپور ڈیم پر مطالعاطی دورے پر آیا ہوا تھا، کشتی میں 25 بچے اور اساتذہ سوار تھے۔

 

ریسکیو کے مطابق پانی کی سطح کم ہونے کے باعث کشتی پتھر سے ٹکرا کر الٹ گئی، چار بچوں کے علاوہ بقیہ بچے ٹھیک ہیں۔

 

زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال ہری پور منتقل کیا گیا ہے جبکہ ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا۔