
سیلاب زدہ علاقوں میں وبائی امراض،13سو سے زائد افراد ہیضے کا شکار
پشاور(نیوز رپورٹر) خیبر پختونخوا میں سیلاب کی تباکاریوں کے بعد وبائی امراض کے پھوٹنے سے صوبے کے مختلف سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں سینکڑوں افراد مختلف امراض میں مبتلا ہوگئے
محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبے میں ہیضے کے 1ہزار370نئےکیسزرپورٹ ہوئے،مالاکنڈ سے443،لکی مروت304،پشاور234اورنوشہرہ سے101کیسز رپورٹ ہوئے،کوہستان سے91،چارسدہ81،سوات75،مانسہرہ 25اورڈی آئی خان سے8کیسز سامنے آئے جسکے ساتھ ہی صوبے میں ہیضہ سے متاثرہ مریضوں کی تعداد60ہزار471ہوگئی
اسی طرح خیبرپختونخوامیں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران آنکھوں کی بیماری کے125نئے مریض سامنے آئے،لکی مروت سے 59،لوئر کوہستان اور تانگ سے 21،21آنکھوں کی بیماری کے کیسز رپورٹ ہوئے،
ڈی آئی خان سے11،مانسہرہ5،پشاور4اورنوشہرہ سے آنکھوں کی بیماری کے2کیسز سامنے آئے، جسکے ساتھ ہی صوبے میں آنکھوں کی بیماری سے متاثرہ مریضوں کی تعداد7ہزار922ہوگئی
محکمہ صحت کےمطابق خیبرپختونخوامیں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران جلد کی بیماری کے623کیسزرپورٹ ہوئےلکی مروت سے 131،نوشہرہ120،چارسدہ 118اورلوئر کوہستان سے64کیسز رپورٹ ہوئے،ڈی آئی خان سے 64،ملاکنڈ43،مانسہرہ40 اورپشاور سے 28کیسز سامنے آئے،
صوبے میں جلد کی بیماری میں مبتلا مریضوں کی تعداد42ہزار776ہوگئی جبکہ صوبے میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران خسرہ کے2نئے کیسز رپورٹ ہوئے خسرہ کے دونوں کیسز کرک سے رپورٹ ہوئے ہیں،
صوبے میں خسرہ بیماری سے متاثرہ مریضوں کی تعداد91ہوگئی اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملیریا کے479کیسز رپورٹ ہوئے،لکی مروت سے295،نوشہرہ53،چارسدہ47،لوئر کوہستان31اورڈی آئی خان سے25نئے کیسز رپورٹ ہوئے،کرک سے20،پشاور5اورخیبر سے3 نئے کیسز سامنے آئے،جسکے ساتھ ہی صوبے میں ملیریا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد6ہزار771ہوگئی
صوبے میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ٹائیفائڈ کے45نئے کیسز رپورٹ ہوئے،پشاورسے15، نوشہرہ،لکی مروت،ماسہرہ سے6،6 اورخیبر سے5کیسز سامنے آئے،لوئر کوہستان سے 4مانسہرہ2اورسوات سے ٹائیفائیڈ کا1کیسز رپورٹ ہوا جسکے ساتھ ہی صوبے میں ٹائیفائڈ سے متاثرہ مریضوں کی تعداد1ہزار630ہوگئے ہیں۔