
پاکستان سمیت مختلف ملکوں میں واٹس ایپ سروس میں خلل
پاکستان سمیت مختلف ملکوں میں واٹس ایپ سروس میں خلل آیا ہے۔
جن ملکوں میں واٹس ایپ سروس میں خلل پیدا ہوا ہے ان میں پاکستان کے علاوہ بھارت، افغانستان ، مشرق وسطیٰ اور یورپ کے ممالک شامل ہیں۔
عالمی سطح پر معروف میسجنگ ایپ واٹس ایپ کی سروسز ڈاؤن ہونے پر میٹا کے ترجمان کا بیان سامنے آگیا۔
عالمی ادارے رائٹرز کے مطابق میٹا ترجمان کا کہنا ہے کہ واٹس ایپ سروسز ڈاؤن ہونے سےآگاہ ہیں جسے جلد از جلد بحال کرنے کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں۔
میٹا ترجمان نے کہا کہ ہم آگاہ ہیں کہ کئی افراد کو واٹس ایپ پر پیغامات بھیجنے میں مشکلات کا سامنا ہے جس کی جلد از جلد بحالی کے لیے کام کیا جارہا ہے۔
واٹس ایپ سروس میں پیدا ہونے والے خلل کے بعد مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ ٹویٹر پر بھی واٹس ایپ ٹرینڈ کرنے لگا ہے۔
اس صورت حال میں کئی لوگ مزاحیہ میمز بھی شیئر کررہے ہیں۔