بونیر: گٹر میں گیس بھرنے سے دو بھائیوں سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے

بونیر: گٹر میں گیس بھرنے سے دو بھائیوں سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے

خیبر پختونخوا کے ضلع بونیر میں مکان کے اندر گٹر گیس بھرنے سے دو بھائیوں سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے۔

 

پولیس کے مطابق واقعہ بدھ کو تحصیل حدو خیل چینگلئ گاؤں میں غلام اکبر نامی شخص کے گھر میں پیش آیا جہاں کمرے میں موجود گٹر کی صفائی کی جا رہی تھی جبکہ جاں بحق افراد ایک دوسرے کو بچنے کی کوشش میں جان سے گئے.

 

 چینگلئی پولیس سٹیشن کے اہلکار ظفر علی نے بتایا کہ غلام اکبر کا 16 سالہ بیٹا حامد گھر کے کمرے میں گٹر کی صفائی کے بعد مشین نکالنے کے لئے گٹر کے اندر کھود گیا تھا تاہم گیس بھرنے کی وجہ سے وہ موقع پر بے ہوش ہوکر دم توڑ گئے جنہیں بچانے کے لئے دوسرے بھائی 14 سالہ محمد نے بھی گٹر میں چھلانگ لگائی اور وہ بھی مبینہ طور پر دم گھٹنے کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے۔

 

ظفر نے بتایا کہ گھر والے کی چیخ و پکار سن کر دو پڑوسی 27 سالہ جمریز خان اور 25 سالہ ویسان بھی بچوں کو بچانے کے لئے گٹر میں کھود پڑیں جس سے ان کی بھی موت واقع ہوگئی۔

 

دوسری جانب ریسیکیو 1122 کے مطابق واقعہ کے بعد مقامی افراد اور پولیس کی مدد سے جاں بحق افراد کو گٹر سے نکال لیا گیا ہے جبکہ پوسٹ مارٹم کے بعد جاں بحق افراد کی نعشیں ورثا کے حوالے کر دیئے گئے۔

 

پولیس نے بتایا کہ گٹر میں جمع ہونے والے گیس کی شدت زیادہ تھی اور پورے کمرے میں پھیل چکی تھی اس وجہ سے یہ واقعہ رونما ہوا۔