بونیر: کلیل میں درجنوں سیاح پھنس گئے، ریسکیو ٹیمیں روانہ

بونیر: کلیل میں درجنوں سیاح پھنس گئے، ریسکیو ٹیمیں روانہ

خیبرپختونخوا کے ضلع بونیر کے پہاڑوں پر برف باری کے باعث سیاحتی مقام کلیل میں سیاحوں کی درجنوں گاڑیاں پھنس گئیں۔

 

سیاحوں کا کہنا ہے کہ برف باری کے بعد پھسلن کے باعث کئی گاڑیاں ایک دوسرے سے ٹکراگئی جس کی وجہ سڑک بند ہوگئی۔

 

ذرائع کے مطابق سیاحوں کی جانب انتظامیہ سے بار بار رابطہ کرنے کے باجود بھی کوئی ریسپانس نہیں ملا، سخت سردی میں پھنسے سیاحوں کی حالت غیر ہوگئی۔

 

مقامی انتظامیہ کے مطابق اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو ٹیمیں جائے وقوع کی جانب روانہ کر دی گئی ہے۔ جلد وہاں پھنسے ہوئے سیاحوں کو ریسکیو کرلیا جائے گا۔

 

خیال رہے کہ ملک کے بالائی علاقوں میں برف باری کے بعد سردی بڑھ گئی۔ رابطہ سڑکیں بند اور نظام زندگی مفلوج ہے۔ کئی علاقوں تک رسائی ناممکن ہے۔