بیگم نسیم ولی خان آمریت کے خلاف ایک توانا جمہوری آواز تھیں، اسفندیارولی خان

بیگم نسیم ولی خان آمریت کے خلاف ایک توانا جمہوری آواز تھیں، اسفندیارولی خان

پشاور۔۔۔عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیارولی خان نے کہا ہے کہ بیگم نسیم ولی خان (مرحومہ) آمریت کے خلاف ایک توانا جمہوری آواز تھیں اور انہوں نے قومی تحریک کی قیادت ایسے حالات میںکی جب پوری قیادت جیلوں میں تھی اور انہوں نے ایسے کھٹن حالات میں اپنا لوہا منوایا۔

 

اے این پی کی سابق صوبائی صدر بیگم نسیم ولی خان کی پہلی برسی پر جاری پیغام میں اے این پی سربراہ اسفندیارولی خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی پہلی منتخب رکن پارلیمنٹ کا اعزاز حاصل کرنا آسان نہیں تھا۔آج ہر سیاسی ورکر بیگم نسیم ولی خان کے نقش قدم پر چلے تو سیاسی و جمہوری نظام مضبوط ہوسکتا ہے۔اے این پی کیلئے باعث افتخار ہے کہ بیگم نسیم ولی خان جیسی قیادت نصیب ہوئی۔

 

ان کا کہنا تھا کہ بیگم نسیم ولی خان نے ایک ایسے دور میں قیادت کی جب پختونخوا میں خواتین کا سیاست تو کیا گھر سے باہر نکلنا بھی معیوب سمجھا جاتا تھا اور اپنی محنت سے انہوں نے ثابت کیا کہ اگر حوصلہ و ہمت ہو تو پشتون خواتین مردوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہوسکتے ہیں۔انکی پہلی برسی پر ہم جمہوریت اور پارلیمانی روایات کی مضبوطی کیلئے انکی جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں