ایمل ولی خان کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

ایمل ولی خان کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

پشاور۔۔۔ عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا کی ترجمان ثمرہارون بلور نے کہا ہے کہ صوبائی صدر ایمل ولی خان کورونا وائرس کا شکار ہوگئے اور انہوں نے خود کو اپنے گھر ولی باغ چارسدہ میں قرنطین کردیا ہے۔

 

کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی وجہ سے انہوں نے آج باچاخان اور ولی خان کی برسیوں کے مناسبت سے چارسدہ میں منعقدہ جلسہ عام میں شرکت بھی نہیں کی۔ انکے علاج کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

 

صوبائی صدر ایمل ولی خان نے کارکنان اور عوام سے جلد صحتیابی کیلئے دعا کی اپیل کی ہے۔