سابق وفاقی وزیراعلی امین گنڈا پور کیلئے احتساب کا شکنجہ تیار

سابق وفاقی وزیراعلی امین گنڈا پور کیلئے احتساب کا شکنجہ تیار

قومی احتساب بیورو (نیب ) کی جانب سے سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کے والدین، بھائیوں اور بچوں کی جائیدادوں کی تفصیلات طلب کرلی گئی ہیں۔

 

نیب کی جانب سے علی امین گنڈا پور اور قریبی رشتہ داروں کی جائیدادوں کی چھان بین کی جائے گی۔ اس سلسلے میں نیب نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان کو مراسلہ ارسال کرکے جائیدادوں کی تفصیلاب طلب کرلی ہیں۔

 

ڈپٹی کمشنر کو علی امین کے والدین، بھائیوں اور بچوں کی جائیدادوں کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 

دوسری جانب سابق وزیر کے خلاف بھی نیب تحقیقات کا آغاز ہوگیا ہے۔ نیب نے ڈپٹی کمشنر سے علی امین کے اثاثوں کی تفصیل بھی طلب کی ہیں۔

 

تحقیقات کیلئے ڈپٹی کمشنر نے اے ڈی سی کو انکوائری آفیسر مقرر کیا ہے۔

 

نیب کی جانب سے تحصیل کلاچی کے مختلف علاقوں، کمانڈ ایریا، ہتھالہ یارک، گومل زام اور سی پیک کی خریدی گئی جائیداد کی تفصیلات بھی شامل ہیں۔