نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا 10 فیصد عملہ کورونا وائرس کا شکار

نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا 10 فیصد عملہ کورونا وائرس کا شکار

پاکستان سپر لیگ کے آغاز سے پہلے ہی ایونٹ سے منسلک افسران اور عملے میں کورونا کیسز سامنا آنا شروع ہوگئے ہیں۔

 

ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا 10 فیصد عملہ کورونا وائرس کا شکار ہے۔

 

ترجمان پی سی بی کا بتانا ہےکہ ملازمین کے دو روز قبل ٹیسٹ کیے گئے تھے جس کے بعد کورونا مثبت آنے والے ملازمین کو قرنطینہ کردیا گیا ہے۔

 

ترجمان پی سی بی کا کہنا ہےکہ  پی ایس ایل اورگراؤنڈ کے کام جاری رہیں گے۔